وفا جس کا پڑھے کلمہ، اُسے عباس عہ کہتے ہیں۔
جسے سجدے کریں سجدا، اُسے عباس عہ کہتے ہیں۔
۱
وہ پیاسا پیاس نے جس کی، کیا سیراب دریا۔
ہے جس کی پیاس بھی دریا۔اُسے عباس عہ کہتے ہیں۔
۲
جو ہے شبیر کی قُوت، علی عہ کو ناز ہے جس پر
جسے زھرا عہ کہیں بیٹا،اُسے عباس عہ کہتے ہیں۔
۳
لگادے جو بغیرِ تیغ، ہی انبار لاشوں کے۔
جو ہے پیکر شجاعت کا،اُسے عباس عہ کہتے ہیں۔
۴
اُٹھے طوفان، چلے آندھی، زمیں گردش میں آجائے۔
رھے اونچا علم جس کا،اُسے عباس عہ کہتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment